بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے "Samanyoluhaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كی اسلامی روابط كونسل كے سربراہ "نیھات آوات" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ "Share the Quran" نامی اس منصوبے كے تحت قرآن كريم كے عربی اور انگريزی ترجمے اور انگريزی زبان میں تفسير قرآن كريم كی ايك لاكھ كتابیں امريكہ كے مختلف شہروں كے سياسی حكام، پارليمنٹ كے اراكين اور دانشوروں كو ارسال كی جائیں گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس منصوبے كا مقصد یہ ہے كہ كلام الہی سے استفادہ كرتے ہوئے اسلام كا صحيح تعارف كروايا جائے اور قرآن كريم كی رو سے مسلمانوں اور غير مسلموں كے درميان امن ومحبت كے ساتھ زندگی گزارنے كی ياد دہانی كروائی جائے۔
462571