تركی میں "مشتركہ ثقافتی ورثہ " كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

IQNA

تركی میں "مشتركہ ثقافتی ورثہ " كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

11:23 - September 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1824957
بين الاقوامی گروپ: تركی كی وزارت ثقافت كی كوششوں سے ۱۶ ستمبر سے ۳ اكتوبر تك استنبول كے اسلامی آثار كے ميوزيم میں تہذيبوں كے مابين گفتگو كی توسيع كے سلسلے میں "مشتركہ ثقافتی ورثہ" كے عنوان سے ايك نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Dunya Bulteni كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش " كثرت كے درميان اتحاد " كے عنوان سے منعقد ہورہی ہے جس میں توحيدی اديان سے مربوط خطاطی، پينٹنگ اور ہينڈی كرافٹس كے گرانبہا فن پارے ركھے جائیں گے۔
اس كے علاوہ مختلف زبانوں میں قديمی انجيل، تورات اور قرآن كريم كے نسخے گزشتہ صديوں سے مربوط مساجد، كليساؤں اور یہودی عبادت خانوں كی تصاوير بھی اس نمائش میں ركھی جائیں گی۔
اس نمائش كے انعقاد كے ساتھ ساتھ "تہذيبوں كے مابين مكالمہ" كے موضوع پر ايك نشست كا بھی اہتمام كيا جائے گا۔
463031

نظرات بینندگان
captcha