بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر ناصری نے اس نمائش كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم ہر گزشتہ تين سالوں سے ہر ماہ مبارك رمضان میں ايك قرآنی نمائش منعقد كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش كا وزٹ كرنے كے پروگرام كو اس طرح ترتيب ديا گيا ہے كہ وزٹ كرنے والا پہلے قرآن كريم كے قصے بيان كرنے كے پروگرام میں شركت كرے گا اور پھر نمائش كے مختلف حصوں كا وزٹ كرے گا جن میں قرآنی سی ڈيز، مختلف زبانوں میں قرآن كريم كے ترجموں، تفاسير قرآن كريم، قرآن كريم كے بارے میں لكھی جانے والی كتابوں اور قرآنی موضوعات سے مربوط آرٹ كے شاہكاروں كے اسٹال شامل ہیں۔
ناصری نے مزيد كہا كہ اس كے بعد وہ مقابلے كے لئے تيار شدہ اسٹال میں جا كر مختلف قرآنی موضوعات كے مقابلے میں حصہ لے سكتا ہے اور اسی مقابلے سے مخصوص انعام وصول كر سكتا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ ہم اميد كرتے ہیں كہ معارف قرآن كريم كی ترويج اور تبليغ كے لئے یہ نمائش ايك اہم كردار ادا كرے گی۔
463029