زمبابوے میں شبہائے قدر كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں شبہائے قدر كے پروگرام كا انعقاد

11:45 - September 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1824976
قرآنی سرگرمياں گروپ: حرارہ كے لبنانی شيعوں كے مركز میں ايرانی، انڈين، لبنانی اور پاكستانی شيعوں كی شركت سے ۸ ستمبر كی رات سے شبہائے قدر كے اعمال ومناجات كے پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حرارہ میں موجود ايرانی سفارتخانے كے مہمان سرا میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے ہر رات دعائے افتتاح كا پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں اس ملك میں مقيم ايرانی اور ديگر ممالك كے شيعہ شركت كرتے ہیں۔
اس كے علاوہ لبنانيوں كی جانب سے بھی ايك پروگرام منعقد ہوا جس میں دعائے افتتاح اور ماہ مبارك رمضان كی فضيلتوں پر تقرير كی گئی۔ اس پروگرام میں لبنان سے گئے ہوئے ايك عالم دين نے اپنی تقرير میں اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كے فضائل اور مصائب بيان كیے۔
اس كے علاوہ ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے اسلامی كالج حضرت زہراء (ع) میں قرآنی كلاسیں اور قرآنی مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
463052
نظرات بینندگان
captcha