انقرہ میں ايرانی آرٹ اور ثقافت كی نمائش

IQNA

انقرہ میں ايرانی آرٹ اور ثقافت كی نمائش

11:50 - September 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1825409
فن و ثقافت گروپ: انقرہ كے بين الاقوامی رمضان فيسٹيول میں اسلامی جمہوریہ ايران كی آرٹ اور ثقافت كی نمائش منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اوائل ماہ مبارك رمضان سے شروع ہونے والی اس نمائش میں ايرانی ثقافت اور آرٹ گروپوں نے اپنے اپنے شاہكار ركھے ہیں۔
انقرہ كی ميونسپل كمیٹی ہر سال ماہ مبارك رمضان میں اسلامی ممالك كے ماہرين آرٹ كو دعوت دے كر نمائش لگايا كرتی ہے۔
اس سال لگائی جانے والی نمائش میں تقريباً ۲۵ اسلامی ممالك نے اپنے مذہبی اور آرٹ كے شاہكار پيش كئے ہیں جن میں اس ملك كے آداب و رسوم كا تعارف كروايا گيا ہے۔
463054

نظرات بینندگان
captcha