فن و ثقافت گروپ: تيونس میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے المغاربیہ كے ابن خلدون دارالثقافۃ ايران كی پانچویں قرآنی آرٹ نمائش كا افتتاح ہوا ہے جس كی افتتاحی تقريب میں ايرانی سفير، ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر، تيونس میں مقيم اسلامی سفيروں اور يورپی سفارتخانوں كے ثقافتی عہديداروں اور بعض ايرانی ماہرين آرٹ، خطاط اور قرآنی محققين نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں ايرانی خطاط اور كلك سافٹ ويئر كے موجد علی شيری نے دنيائے اسلام میں خط ثلث سے تحرير شدہ پہلے قرآن كريم كا تعارف كروايا ہے۔
علاوہ ازیں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اپنے مختصر خطاب میں ايران میں قرآنی آرٹ كے علمی مقام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی دانشوروں نے ابھی تك ۵۰۰ سے زائد تفاسير قرآن كريم اور ہزاروں قرآن كريم كی خطاطی اور طلائی ملمع كاری كی ہے اور قرآن كريم كے موضوعات پر كئی فلمیں اور ڈرامے تيار كیے ہیں۔
واضح رہے كہ یہ نمائش ۲۰ ماہ مبارك رمضان سے ۲۹ ماہ رمضان تك جاری رہے گی جس میں خطاطی قرآن كريم كے سائن بورڈز، ملمع كاری كے كام پر مشتمل قرآنی سائن بورڈز، فارسی ترجمہ كے قرآن كريم اور كئی قرآنی سافٹ ويئرز اور كيسٹیں ركھی گئی ہیں۔
463057