طرابلس كے دارالافتاء نے قرآنی سرگرميوں میں سرگرم عمل افراد كی قدردانی كی ہے

IQNA

طرابلس كے دارالافتاء نے قرآنی سرگرميوں میں سرگرم عمل افراد كی قدردانی كی ہے

13:52 - September 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1825561
قرآنی سرگرمياں گروپ: طرابلس كے دارالافتا كی كوششوں سے ۱۱ ستمبر كو اس شہر كی جمعيت اسلامی مكارم اخلاق كے ہال میں قرآنی سرگرميوں میں سرگرم عمل افراد كی عزت افزائی كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق طرابلس كے مفتی مالك شعار، لبنان كے سابقہ وزير اعظم نجيب ميقاتی، جمعيت اسلامی مكارم اخلاق كے سربراہ عمر مسقاوی اور بعض ديگر دينی اور سياسی شخصيات نے اس پروگرام میں شركت كی ہے۔
طرابلس كے مفتی نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس شہر كے قرآنی سرگرميوں میں سرگرم عمل افراد كی قدردانی اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ اس شہر نے اپنی تاريخ كے احياء كے لئے بہت زيادہ كوشش كی ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ طرابلس كے دارالافتاء كی ديگر سرگرميوں میں جامع مسجد " المنصوری" كا افتتاح، خواتين كی انجمن كا افتتاح اور ان كے خاندان اور جيلوں میں بند افراد كی سرپرستی كا منصوبہ شامل ہیں۔
463391
نظرات بینندگان
captcha