الجزائر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

الجزائر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

13:49 - September 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1826027
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كے دارالحكومت "الجزيرہ" كے " دارالامام" سنٹر میں ۱۱ ستمبر كو قرائت اور تفسير قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كے چھٹے مرحلے كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الجزائری روزنامہ " البلاء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے چھٹے مرحلے كی افتتاحی تقريب میں الجزائر كے صدر " عبدالعزيز بوتفليقھ" نے شركت كی ہے۔ یہ مقابلے ۷ دن تك جاری رہیں گے۔
الجزائر كے وزير اوقاف، مذہبی امور اور بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے دفتر كی دعوت پر ان مقابلوں میں دنيا كے ۵۷ ممالك كے نمائندے شركت كر رہے ہیں جو قرائت اور تفسير قرآن كريم كے موضوعات پر ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔
الجزائر كے وزير اوقاف و مذہبی امور كے مشير " عبداللہ تمين" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ قرائت قرآن كريم كے عالمی مركز كے سيكرٹری جنرل ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو شب ۲۷ ماہ رمضان كو الجزيرہ شہر كی جامع مسجد میں انعامات سے نوازا جائے گا۔
463406
نظرات بینندگان
captcha