بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Icne" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے یہ مقابلے نيو انگلينڈ كے اسلامی سنٹر كی كوششوں اور كوئينزی شہر كے امام مسجد" خالد نصر" كی نگرانی میں اس مسجد میں منعقد ہوں گے۔
ان مقابلوں كے تفسيری شعبہ میں سورہ قصص اور سورہ (ق) كی تفسير اور حفظ كے شعبہ میں ۵ سال سے كم عمر كے بچوں كے لئے سورہ شمس كے حفظ، ۶ سے ۷ سال تك كے بچوں كے سورہ تكوير كے حفظ، ۸ سے ۱۰ سال كے بچوں كے لئے سورہ معارج كے حفظ، ۱۱ سے ۱۳ سال كے نوجوانوں كے لئے سورہ فتح كے حفظ، ۱۴ سے ۱۷ سال كے جوانوں كے لئے سبأ كے حفظ اور ۱۸ سال كے عرب زبان جوانوں كے سورہ قصص اور غير عرب زبان جوانوں كے لئے سورہ(ق) كے حفظ كے مقابلے ہوں گے۔
ان مقابلوں كے اختتام پر دونوں شعبوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔
463408