برونائی كے دارالحكومت میں ختم قرآن كريم كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

برونائی كے دارالحكومت میں ختم قرآن كريم كے پروگرام كا انعقاد

13:51 - September 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1826034
بين الاقوامی گروپ: برونائی كے دارالحكومت سری بگاوان كی بندرگاہ كے تحفيظ قرآن انسٹیٹيوٹ میں ۱۱ ستمبر كو ختم قرآن كريم كا پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Bru Direct سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام كے انعقاد كا مقصد قرآن كريم كی روزانہ تلاوت كرنے كے لئے جوانوں كو رغبت دلانا، قرآن كريم كے عميق معانی كے فہم كے لئے كوشش كرنا اور فردی زندگی میں قرآنی تعليمات پر عمل پيرا ہونا ہے۔
ياد رہے كہ ختم قرآن كريم كی اس محفل میں طلباء اور طالبات نے بہت زيادہ تعداد میں شركت كی ہے۔
اس كے علاوہ ساحلی شہر سری بگاوان كے اسلامی انسٹیٹيوٹ "برساتو" اور مسجد زينب(س) نے كئی ديگر پروگرام بھی منعقد كئے ہیں۔
463485
نظرات بینندگان
captcha