بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بلجيئم كے سكولوں نے اپنے ايك مشتركہ بيانیے میں كہا ہے كہ طالبات كے يونيفارم كے ايك جيسے ہونے اور امتيازی سلوك كو روكنے كے لئے نئے تعليمی سال كے آغاز سے اس ملك كے ۷۰۰ گورنمنٹ سكولوں میں حجاب كی ممنوعيت كا قانون نافذ كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ گزشتہ ہفتے بلجيئم كے دو گورنمنٹ سكولوں نے نئے تعليمی سال كے آغاز كے ساتھ ان سكولوں میں حجاب پر پابندی كا اعلان كيا تھا۔ اس كے بعد بلجيئم كے سكولوں كے عہديداروں نے ايك بيانیہ صادر كرتے ہوئے اس ملك كے تمام سكولوں میں حجاب پر پابندی كے قانون كو نافذ كرنے كا فيصلہ كيا ہے ليكن اس ملك كی عدالت نے كہا ہے كہ سكول اس قسم كا فيصلہ كرنے كی صلاحيت نہیں ركھتے اور ۱۵ ستمبر بروز منگل كو اس مسئلہ كے بارے میں كسی يقينی حكم كا اعلان كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ اس ملك میں مقيم مسلمانوں نے سكولوں كے اس اعلان پر اپنے شديد غم وغصے كااظہار كيا ہے۔
463867