بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam Online " سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسيحی چھٹيوں میں حكومتی ملازمين كی چھٹی كی منظوری كے بعد آسٹريلوی مسلمانوں نے بھی اس ملك كی حكومت سے اسلامی اعياد كو سركاری حيثيت دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
آسٹريليا كی اسلامی دوستی فاؤنڈيشن كے سربراہ "قيصر تراد" نے مسلمانوں كے نزديك عيد فطر اور قربان كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم فقط یہ چاہتے ہیں كہ ان دو اسلامی عيدوں كو سركاری حيثيت دی جائے تاكہ یہ عيدیں مسلمان اپنے گھروالوں كے ساتھ مل كر منا سكیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت اپنے گھروالوں كے ساتھ ان عيدوں كے منانے كے لئے مسلمانوں كو بہت زيادہ مشكلات كا سامنا ہے اور كئی دفعہ تو مسلمانوں كی چھٹی كی درخواست كو مسترد كر ديا جاتا ہے اور وہ گھروالوں سے دور رہ كر عيد منانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے كہ آسٹريليا میں تقريباً ۲ كروڑ مسلمان آباد ہیں۔
463974