بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا كے پارليمانی مشير مہيمن اسكندر، انڈونيشيا مجلس العلماء كے مشير جنيدی، انڈونيشيا كی اعلی عدالت كے سربراہ ايم۔ايچ فتوا، اسلامی تنظيم تحريك العلماء كے سربراہ كے معاون اقبال ، اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير اور جاكارتہ میں مقيم بعض اسلامی ممالك كے سفيروں اور ۴۰۰ سے زائد شائقين نے ۲۰ ماہ مبارك رمضان كو جاكارتہ كے قومی ميوزيم كے مقام پر منعقد ہونے والے اس ہفتہ قرآن كريم كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
انڈونيشيا كی العلماء كونسل كے سربراہ كے معاون جنيدی نے اس ہفتہ قرآن كريم كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران اور انڈونيشيا كی اس قرآنی نمائش كے انعقاد میں شركت ان دونوں اسلامی ممالك كے دينی اور ثقافتی تعلقات كی عكاسی كرتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی معاشروں كو اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كرنا چاہیے اور قرآن كريم میں پوشيدہ ثقافتی اور علمی معلومات كو ظاہر چاہیے تاكہ مسلمانوں كو دہشت گرد قرار دی جانے والی سازش كو بے نقاب كيا جا سكے۔
464110