بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبہ اربد كے محكمہ اوقاف كے انچارج نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس كورس میں علوم قرآن كے علاوہ تلاوت اور تجويد قرآن كريم، علوم تفسير، حديث اور سيرہ نبوی(ص) كے بارے میں تعليم دی جا رہی ہے۔
جمال البطانیہ نے مزيد كہا ہے كہ یہ تعليمی كورس، مساجد كے خطباء اور آئمہ جماعت كی قرآنی اور شرعی معلومات كے اضافہ میں بہت اہم زيادہ كردار كرے گا اور یہ كورس ايك سال تك جاری رہے گا۔
انہوں نے آخر میں كہا ہے كہ آئمہ جماعت اور موذن حضرات، معاشرے كی رہنمائی اور دين كی خدمت میں بہت اہم كردار ادا كرتے ہیں۔
464638