بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IC-EL" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس مقابلے كا مقصد قرآنی تعليمات اور اسلامی اقدار سے زيادہ سے زيادہ آگاہی، برطانوی اسلامی معاشرے میں اتحاد و وحدت كے استحكام كے ساتھ ساتھ حفظ و قرائت قرآن كريم كی ثقافت كی ترويج كرنا ہے۔
ياد رہے كہ یہ مقابلہ برطانیہ كے اسلامی مركز كے توسط سے اسی مركز میں منعقد ہوا ہے۔
حفظ كے شعبہ میں شركت كرنے والوں نے سورہ واقعہ كے حفظ، ايك سپارے حفظ، ۲ سپاروں كے حفظ، ۳ سپاروں كے حفظ، ۵ سپاروں كے حفظ، ۱۰ سپاروں كے حفظ اور حفظ كل قرآن كريم كے مقابلے میں حصہ ليا ہے اور قرائت كے شعبہ میں ترتيل اور تجويد كے مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
464540