بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے پاكستان میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس ايرانی قرآنی گروپ نے ۱۳ ستمبر كو ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كے ہمراہ ايرانی قونصل خانے كے كونسلر سے ملاقات كی ہے۔
ايرانی قونصل خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جناب تقی زادہ نے اس ايرانی قرآنی گروپ كی سرگرميوں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس گروپ كے ہر شخص نے دوران سفر اپنی مصروفيات كی رپورٹ پيش كی ہے۔
اس گروپ میں ايكنا كے نمائندے حبيب تركا شوند نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی سرگرميوں كے بارے میں رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا كہ ايكنا سائٹ اس وقت دنيا كی ۲۳ رائج زبانوں میں روزانہ ۵۰۰ خبریں انٹرنیٹ پر دے رہی ہے اور مجھے اميد ہے كہ عنقريب پاكستان میں بھی اس كا شعبہ كھلے گا۔
اس ملاقات میں ايرانی قونصل خانے كے كونسلر نے اس ايرانی قرآنی گروپ كی سرگرميوں كو سراہتے ہوئے كہا كہ پاكستان كی عوام ايرانی اور اسلامی انقلاب سے بہت زيادہ دلی لگاؤ ركھتی ہے انہوں نے اپنے گہرے تأثرات كا اظہار كرتے ہوئے مزيد كہا كہ ہمارے تعلقات بہت پرانے ہیں۔
464546