بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے انڈيا میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق انڈيا كے دورے پر گئےہوئے ايرانی قرآنی گروپ نے ۲۲ اور ۲۳ ماہ مبارك رمضان كی درميانی رات كو دہلی كی ايك نواحی مسجد "نورالہدی" میں اپنا پروگرام منعقد كيا ہے۔
اس پروگرام میں حميد قربانيان نے سورہ قدر كی تلاوت سے اپنے قرآنی پروگرام كا آغاز كيا جسے " نورالہدی" مسجد میں حاضر افراد نے بہت پسند كياہے۔ تلاوت قرآن كريم كے بعد مديحہ سرا گروپ " فلق اصفہان" نے اپنی دلنشين آواز میں اسماء الحسنی اور ماہ مبارك رمضان كے حوالے سے اشعار پڑھے۔
اس پروگرام كے اختتام پر "نورالہدی" مسجد كے امام جماعت "شاہد سربر" نے اس ايرانی گروپ كو تحائف سے نوازا ہے۔
464605