كراچی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے ماہ مبارك رمضان كے پروگراموں كی وضاحت

IQNA

كراچی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے ماہ مبارك رمضان كے پروگراموں كی وضاحت

14:02 - September 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1826530
بين الاقوامی گروپ: كراچی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج نے ماہ مبارك رمضان میں اس شہر كے ايرانی كلچرل سنٹر كے پروگراموں كی وضاحت كی ہے۔
كراچی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج "سيد حسين تقی زادہ" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكان" كے پاكستان میں موجود نامہ نگار سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں اس كلچرل سنٹر كے پروگراموں كی وضاحت كی ہے۔
تقی زادہ نے كلچرل سنٹر كی جانب سے اس مہينے میں پانچ پروگراموں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ حفظ، قرائت اور مفاہيم قرآن كريم كے مقابلے بھی ان پروگراموں میں شامل ہیں جو دو مرحلوں میں منعقد ہوئے ہیں۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج نے كراچی میں اپنے دوسرے پروگرام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس سال ايرانی مديحہ سرا گروپ " قمر بنی ہاشم" نے بھی كراچی كی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں اپنے مختلف پروگرام منعقد كیے ہیں۔ اس كے علاوہ اس گروپ نے پانچ پاكستانی ٹی وی چينلز كی موجودگی میں بھی اپنے پروگرام منعقد كیے ہیں۔ تاكہ یہ پروگرام پورے پاكستان میں نشر ہو سكیں۔
جناب تقی زادہ نے اپنے تيسرے اور چوتھے پروگرام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس سال "قرآن كريم آرٹ كے آئينہ میں" كے موضوع پر ايك نمائش كا انعقاد اور قم سے آئے ہوئے حجۃ الاسلام علی زينتی كے خطابات كے پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔ انہوں نے ماہ مبارك رمضان كے پانچویں پروگرام كو قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ايك ثقافتی نشست كی صورت میں منعقد كرنے كی خبر دی ہے۔
464161

نظرات بینندگان
captcha