چين كی مساجد میں ايرانی قاری كی تلاوت قرآن كريم

IQNA

چين كی مساجد میں ايرانی قاری كی تلاوت قرآن كريم

14:41 - September 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1827091
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے بين الاقوامی قاری "قاسم رضيعی"نے ماہ مبارك رمضان كے دوران چين كے مسلم آبادی والے شہروں كی مساجد میں تلاوت قرآن كريم كی ہے۔
قرآنی محقق اور رائٹر " محمد رضا صالح" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی كوششوں سے چين جانے والے ايرانی مایہ ناز قاری "قاسم رضيعی" نے چين كی جمعيت اسلامی كی دعوت پر اس ملك كے مسلم آبادی والے علاقوں كے مختلف شہروں كی مساجد میں مسلمانوں كے اجتماعات میں تلاوت قرآن كريم كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ چين كے مسلمان ہر سال ماہ مبارك رمضان میں اس ملك كی مساجد میں ايرانی قاريوں اور حفاظ كی تلاوت سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور تلاوت قرآن كريم كيونكہ تمام اسلامی مذاہب كا مشتركہ باب ہے لہذا اس قسم كی قرآنی محافل كے انعقاد سے اتحاد و وحدت كو فروغ ملتا ہے۔
465390

نظرات بینندگان
captcha