بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam Online " سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مختلف اديان ومذاہب كے پيروكاروں كے درميان صلح ودوستی كے موضوع پر منعقد ہونےوالے اس پروگرام میں ماسكو كے ۴۰۰ سے زائد مسلمانوں اور ديگر اديان كے پيروكاروں نے شركت كی ہے۔
روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ " راويل عين الدين' نے اس پروگرام میں سفيروں، حكومتی حكام اور يونيورسٹی كے اساتذہ كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ میں آج كی اس افطارپارٹی میں اپنے آپ كو پا كر بہت خوشی محسوس كر رہا ہوں اور مجھے اميد ہے كہ افطارپارٹی تعلقات كو مزيد مستحكم كرنے اور باہمی گفتگو كا سبب بنے گی۔
465194