بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس انجمن كےاسٹال كے انچارج نے كہا ہے كہ اس انجمن نے كتاب، مقالے اور نوٹس كی صورت میں اپنے آثار اس بين الاقوامی نمائش میں ركھے ہیں۔
محمد صادقی نے اس انجمن قرآن ريسرچ كے اہداف كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ محققين كی صلاحيتوں اور علم میں اضافہ، انجمن كے اراكين كے علمی اور معنوی مقام كی بلندی، موجود وسائل سے زيادہ سے زيادہ استفادہ كے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ كے باصلاحيت افراد كا تعارف اس انجمن كے اہداف میں سے ہے۔
اس انجمن كے اسٹال كے انچارج نے كہا كہ بين الاقوامی نمائش میں انجمن كےاسٹال كو بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے۔ تاہم بين الاقوامی قرآنی نمائش میں كتابوں كی فروخت اور نمائش كا آپس میں ہم آہنگ نہ ہونے كو ايك مشكل قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ انشاء اللہ بعد والی نمائش میں ان مشكلات كو حل كيا جائے گا۔
465351