يونان میں "قبرس" كے علاقے میں۳۵ سال بعد جشن نزول قرآن كريم كا انعقاد

IQNA

يونان میں "قبرس" كے علاقے میں۳۵ سال بعد جشن نزول قرآن كريم كا انعقاد

13:21 - September 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1827306
بين الاقوامی گروپ: يونان میں قبرس كی مسجد " السلطان" میں ۲۶ اور ۲۷ ماہ مبارك رمضان كی درميانی رات ۱۵ ستمبر كو شب قدر اور نزول قرآن كريم كا جشن منايا گيا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اخبار العالم سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۱۹۷۴ء میں جزيرہ قبرس كی تقسيم كے ۳۵ سال بعد يونان كے جنوبی علاقے كے ترك مسلمانوں كی كوششوں سے پہلی مرتبہ یہ قرآنی پروگرام منعقد ہوا ہے۔
قبرس كے دينی امور كے سربراہ يوسف سوايتشماز نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ يونان كے علاقے قبرس كے مسلمان مختلف اسلامی تہواروں پر جشن مناتے ہیں اور ان اسلامی مناسبتوں پر مختلف قسم كے پروگرام منعقد كرتے ہیں۔
يوسف سوايتشماز نے آخر میں كہا كہ ہمیں اميد ہے كہ ان مشتركہ اسلامی تہواروں كے منانے سے تركی اور يونان كے مسلمانوں میں اتحاد و يكجہتی كو فروغ ملے گا۔
466081

نظرات بینندگان
captcha