ملائيشيا میں "مفسر قرآن" نامی ايك عظيم منصوبے كا آغاز

IQNA

ملائيشيا میں "مفسر قرآن" نامی ايك عظيم منصوبے كا آغاز

13:21 - September 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1827309
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كی جنوبی رياست" "جوہور" كی صوبائی حكومت كی كوششوں سے اس ملك میں " مفسر قرآن كريم" نامی منصوبے كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس منصوبے كی بنا پر مفسرين قرآن كريم مسلمانوں كو قرآن كريم كی صحيح تعليم دينے كی غرض سے رياست جوہور كے ۵۶ شہروں كا سفر كریں گے۔
ملائيشيا كی رياست جوہور كے وزير اعلی عبدالغنی عثمان نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس رياست نے دين اسلام كی تدريس كے مختلف طريقوں كے ساتھ ساتھ قرآن كريم اور اس تفسير كا شوق ركھنے والے غير ملكی افراد كے لیے تعليم قرآن كے مواقع فراہم كرنے كو اپنا منشور بنا ركھا ہے۔
عبدالغنی عثمان نے آخر میں كہا ہے كہ اب وہ وقت آگيا ہے كہ جب سب مسلمانوں كو قرآن كريم كے مختلف پہلووں كو سمجھنا چاہیے اور اس كی مختلف آيات میں غوروخوض اور تدبر كرنا چاہیے۔
465907

نظرات بینندگان
captcha