روس میں مقيم ايرانيوں كی شركت سے عيد سعيد فطر كے جشن كا انعقاد

IQNA

روس میں مقيم ايرانيوں كی شركت سے عيد سعيد فطر كے جشن كا انعقاد

13:23 - September 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1827311
فن وثقافت گروپ: ماسكو میں ۲۱ ستمبربروز سوموار كو روس میں مقيم ايرانيوں كی شركت سے عيد سعيد فطر كا جشن منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور روس میں موجود ايرانی سفارت خانے اور كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ماہرين آرٹ كے دفتر میں منعقد ہو گا۔
قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام كے علاوہ ''عموپورنگ'' ۲۲ ستمبر بروز منگل كو مشرقی زبانوں كے مختلف سكولوں میں موجود فارسی اسٹوڈنٹس اور ۲۳ ستمبر بروز بدھ كو ماسكو میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سكول كے طلباء كے لئے پروگرام منعقد كریں گے۔
465746

نظرات بینندگان
captcha