متحدہ عرب امارات میں قرآن كريم كی خطاطی كے مكمل نسخے كی رونمائی

IQNA

متحدہ عرب امارات میں قرآن كريم كی خطاطی كے مكمل نسخے كی رونمائی

13:24 - September 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1827316
بين الاقوامی گروپ:امارات میں دنيا كے ۳۰ نامور خطاط كے توسط سےلكھے جانے والے مكمل قرآن كريم كی ۱۶ ستمبر كو دبئی كے "رافلز" ہوٹل میں رونمائی ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الامارات اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے وزير ثقافت "عبدالرحمن بن محمد العويس" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ دنيا كے ۳۰ معروف خطاط نے ۱۴ ستمبر بروز سوموار سے قرآن كريم كی خطاطی كے لئے اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا اور ۱۶ ستمبر كو امارات كی دينی اور ثقافتی شخصيات اور ماہرين آرٹ كی موجودگی میں اس قرآنی نسخے كی رونمائی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہر خطاط نے قرآن كريم كے ايك سپارے كو تحرير كيا ہے اور یہ گرانبہا قرآنی نسخہ ثقافتی اور انسانی ورثہ كے طور پر دبئی كی'' وزارت ثقافت اور جوان'' كے ميوزيم میں ركھا جائے گا۔
امارات كے وزير ثقافت نے آخر میں كہا ہے كہ یہ خطاط برطانیہ، الجزائر، روس، امارات، پاكستان، تركی، اردن، مصر، عراقی اور شام سے آئے ہوئے تھے۔
466059

نظرات بینندگان
captcha