بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كينيا میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كی دعوت پر اس ملك میں گئے ہوئے ايرانی قاری نے دوسرے ہفتہ میں كينيا كے دارالحكومت نيروبی كی مساجد اورمختلف اسلامی مراكز میں تلاوت قرآن كريم سے محافل كو منور كيا ہے۔
اس كے علاوہ انہوں نے نيروبی كی شيعہ اور سنی مساجد منجملہ "كبيرا"، "مدينہ"، "جعفری"، "صحابہ"، "امتياز"، "پاكرد"كے ساتھ ساتھ اسلامی ریڈيو "كاموجا" میں ايك مرتبہ اور قرآنی ریڈيو "قرا" میں دو مرتبہ حاضر ہو كر تلاوت قرآن كريم كی ہے۔
ياد رہے كہ كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ہفتہ قرآنی كے پروگراموں میں "قرآن كريم آرٹ كے آئينہ میں" كی نمائش، اسلامی انسٹیٹيوٹ الہدی كی شائع كردہ كتابوں اور انسٹیٹيوٹ كے قرآنی سافٹ ويئرز كی نمائش اور ماليندی شہر میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد شامل ہیں۔
466460