عباس فرمند نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ "قرآن كريم آرٹ كے آئينہ میں"كے موضوع پر منعقد ہونے والی نمائش كوبہت زيادہ پذيرائی ملنے كی وجہ سے ہمارا ارادہ ہے كہ ہم آئندہ كينيا كے مختلف شہروں میں اس سے زيادہ نمائشوں كا اہتمام كریں گے۔
فرمند نے ايرانی كلچرل سنٹر كے ديگر پروگراموں كے بارے میں كہا ہے كہ ہم نے اس كلچرل سنٹر میں دارالقرآن كی تاسيس كا فيصلہ كيا ہے تاكہ ہميشہ كے لئے قرآنی سرگرميوں كو جاری ركھا جا سكے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كينا میں تعليم قرآن كريم كو مزيد وسعت دينے كی غرض سے ہم نے فيصلہ كيا ہے كہ ايرانی قاريوں كو اس ملك میں آنے كی دعوت دی جائے تاكہ وہ قرائت اور تفسير قرآن كريم كے تعليمی مراكز منعقد كریں۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے كہا كہ ہمارا اہم اور اصلی مقصد یہ ہے كہ ہم یہاں كے مذاہب بالخصوص اہل سنت كے ساتھ دوستانہ تعلقات كو مستحكم كریں اور اس ملك میں شيعہ و سنی اتحاد كے لئے كوشش كریں۔
466500