بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے ہندوستان میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام اس شہر كے ايك پارك میں منعقد ہوا جس میں۵۰۰۰ سے زائد افراد نے شركت كی۔
رات دس بجے سے صبح ۲ بجے تك منعقد ہونے والی قرآنی محفل میں اصفہان كے مديحہ سرائی كے گروپ "فلق" نے مديحہ سرائی اور ايرانی قاری "كريم كرباسی" نے تلاوت قرآن كريم كے ذريعے حاضرين كے دلوں كو منور كيا ہے۔
اس قرآنی محفل میں علاقائی میڈيا، صحافيوں اور فوٹو گرافرز نے بھر پور شركت كی اور یہ پروگرام پنجاب ٹی وی چينل سے نشر بھی ہوتا رہا ہے۔
صوبہ پنجاب كے مفتی " محمد فضيل الرحمن" نے اس نورانی محفل میں خطاب كرتے ہوئے ان پروگراموں كے انعقاد پر اسلامی جمہوریہ ايران كا شكریہ ادا كيا اور كہا كہ اس الہی كتاب میں غور و خوض اور تدبر كے ساتھ ساتھ قرآنی تعليمات پر عمل كر كے مسلمان دنيا و آخرت كی سعادت حاصل كر سكتے ہیں۔
466521