برطانیہ میں "اسلامی آرٹ" كی نمائش كا اختتام

IQNA

برطانیہ میں "اسلامی آرٹ" كی نمائش كا اختتام

14:16 - September 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1827895
بين الاقوامی گروپ: لندن میں برطانوی وزارت خارجہ كے نمائشی ہال میں ۱۱ ستمبر كو "اسلامی آرٹ" كے موضوع پر آغاز ہونے والی نمائش ۱۸ ستمبر بروز جمعہ كو اختتام پذير ہو گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Dunya Bulteni " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانوی وزارت خارجہ كے "Durbar" ہال میں ايك ہفتہ تك منعقد رہنے والی نمائش میں برطانوی مسلمان ماہرين آرٹ كے تصويری، پينٹنگ، ہينڈی كرافٹس، طلائی ملمع كاری اور خطاطی كے فن پارے ركھے گئے تھے۔
اس نمائش كے منعقد كرنے والے " عمران داؤد" نے برطانوی میڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ برطانوی مسلمان جوانوں كی آرٹ كےفن پاروں كی نمائش اسلامی معاشرے كے دوسرے برطانوی شہريوں كے ساتھ ارتباط كو ايجاد كرنے میں بہت اہم كردار ادا كر سكتی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ برطانیہ كے اكثر شہروں میں مسلمان ماہرين آرٹ مقيم ہیں ليكن ابھی تك انہیں اپنے فن پاروں كوپيش كرنے كا موقع نہیں ملا تھا اسی وجہ سے حكومت كے تعاون سے برطانیہ كی وزارت خارجہ كے دفتر میں اسلامی فن پاروں كی نمائش لگائی گئی ہے۔
466948

نظرات بینندگان
captcha