قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے گھانا میں پوسٹر اور تصاويری نمائش كا انعقاد

IQNA

قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے گھانا میں پوسٹر اور تصاويری نمائش كا انعقاد

14:35 - September 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1828779
فن وثقافت گروپ: گھانا كے دارالحكومت آكرہ میں مقبوضہ فلسطين، لبنان اور غزہ میں ہونے والے اسرائيلی مظالم كو پوسٹرزاور تصويری نمائش كے ذريعے دكھايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آكرہ شہر میں فلسطين كی حامی آرگنائزيشن كی كوششوں سے اس نمائش كا افتتاح ہوا تھا جو ايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں آكرہ میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر عباس علی افسری اور گھانا كے صدر كے مشير جان مھاما نے شركت كی ۔
مھاما نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ فلسطينيوں كا قتل عام كرنے میں اسرائيل كا ناجائز اسلحہ سے استفادہ كرنا ايك بہت بڑا مسئلہ ہے اور یہ چيز خطے میں امن وامان كے نہ ہونے كی عكاسی كرتی ہے۔
گھانا كے صدر كے مشير نے فلسطين پر قبضے اور اسرائيل كی جانب سےیہودی بستيوں كی تعمير كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين اپنے صدر كے انتخاب كا خواہاں ہے جبكہ اسرائيل اس كام میں ركاوٹ ڈال رہا ہے جبكہ ہر انسان كو یہ حق حاصل ہے كہ وہ اپنی قسمت كا فيصلہ خود كرے۔
467573
نظرات بینندگان
captcha