غير ايرانی طلباء كے لئے تفسير سورہ " حديد" كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

غير ايرانی طلباء كے لئے تفسير سورہ " حديد" كے مقابلے كا انعقاد

14:33 - September 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1828793
قرآنی سرگرمياں گروپ: قم كے مدرسہ حجتیہ كے غير ايرانی طلباء كے لئے تفسير سورہ مباركہ "حديد" كا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق معارف قرآن كريم كے عنوان سےیہ مقابلہ ۲۳ ستمبر كو منعقد ہو رہا ہے۔
یہ مقابلہ ان مطالب كی بنا پر منعقد ہو رہا ہے كہ جنہیں ماہ مبارك رمضان میں آيت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے اپنے درس تفسير میں بيان كيا تھا۔
ياد رہے كہ آيت اللہ سبحانی نے ماہ مبارك رمضان میں سورہ مباركہ حديد كی تفسير بيان كی تھی۔
مدرسہ عالی حجتیہ میں افغانستان، پاكستان اور ہندوستان كے طلباء تعليم حاصل كرنے میں مصروف ہیں اور یہ مدرسہ بين الاقوامی يونيورسٹی جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير كنٹرول ہے۔
467769

نظرات بینندگان
captcha