عيد سعيد فطر كی مناسبت سے روسی صدر كی مباركباد

IQNA

عيد سعيد فطر كی مناسبت سے روسی صدر كی مباركباد

14:33 - September 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1828795
بين الاقوامی گروپ: روسی صدر دمتری میڈويدف نے ۲۰ ستمبر بروز اتوار كو روسی صدارتی سائٹ پر اپنے ايك پيغام میں عيد فطر كی مناسبت سے مسلمانوں كو مباركباد پيش كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ میڈويدف نے اپنے پيغام میں كہا ہے كہ عيدفطر اسلام كی اعلی اقدار اور قديمی آداب ورسوم كی عكاس ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں اسلام جن اصولوں كی تاكيد كرتا ہے وہ تمام اديان كے مابين مشترك ہیں اور یہ اصول روس میں موجود مسلمانوں اور ديگر اديان كے پيروكاروں كے درميان اتحاد و وحدت كا سبب بنتے ہیں۔
میڈويدف نے روسی معاشرے میں مسلمانوں كی بھرپور شركت اور مساجد اور دينی مدارس كی تعمير كے لئے ان كی كوششوں كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ مجھے يقين ہے كہ یہ چيز معاشرے میں قومی امن وامان اور دوسروں كو سمجھنے میں مدد دے گی كيونكہ ايك معاشرے كی ترقی مختلف قوموں اور مذاہب كے وجود كی مرہون منت ہے۔
467667

نظرات بینندگان
captcha