بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تنزانیہ كی رپورٹ كے مطابق ماہ مبارك رمضان اور بہار قرآن كی مناسبت سے ايران كی واحد قرآنی خبررساں ايجنسی اپنے ايك جديد شعبے كا افتتاح ايسے شہر میں كر رہی ہے جو بہت سے افريقی ممالك میں اسلام كے داخل ہونے كا دروازہ شمار ہوتا ہے۔
تنزانیہ كے دارالحكومت دارالسلام كہ جس كے نام سے ہی اسلام كی خوشبو آتی ہے سے اب قرآنی اور دينی خبریں اس خبررساں ايجنسی كے تہران میں مركزی دفتر میں آيا كریں گی۔
ايكنا كا یہ پہلا غير ملكی شعبہ ہے جو براعظم افريقہ میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كے بين الاقوامی ادارے كے تعاون سے اس ملك كے شہر دارالسلام میں افتتاح ہوا ہے۔
468088