بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے دو صفحوں پر مشتمل اس اخبار میں اس عظيم دن كے بارے میں مندرجہ ذيل موضوعات پر مضامين اور مقالے تحرير كیے گئے ہیں۔ بيت المقدس انبياء الہی كی سرزمين، روز قدس كے بارے میں امام خمينی(رح) كے منتخب بيانات، مسئلہ فلسطين كے بارے میں آيت اللہ مرتضی مطہری كا تاريخی خطاب، بيت المقدس كا حقيقی وارث كون ؟ قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے حضرت امام خمينی(رح) كا تاريخی پيغام اور بيت المقدس كی آزادی وغيرہ۔
اس اردو زبان روزنامہ " صحافت" نے دہلی، بمبئی اور لكھنو میں روز قدس كے بارے میں مضامين نشر كیے ہیں۔
468848