بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ماہنامہ میں انقلاب كے بعد ايران میں ہونے والی قرآنی سرگرميوں كے مختلف پہلووں منجملہ مختلف زبانوں میں تراجم، ايران كی قرآنی حكمت عملی، حفظ، قرائت، تفسير اور علوم قرآن كے ميدان میں صلاحيتوں كی پيشرفت كو بيان كيا گيا ہے۔
اس رپورٹ كے ايك حصہ میں عالم اسلام كی قرآنی شخصيات منجملہ "ابوالعينين شعيشع" شحات انور " محمد محمود طبلاوی" اور "عادل الكينانی" كے نظريات كو پيش كيا گيا ہے۔
ان شخصيات میں سے سوریہ كے مفتی كے مشير "علاء الدين الزعتری" نے اسلامی جمہوریہ ايران میں قرآنی تعليمات كی ترويج میں كیے گئے اہم اقدامات كی قدردانی كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران میں اسلامی انقلاب كی كاميابی نے قرآنی صلاحيتوں اور قرآنی تعليم كی وسعت كے ساتھ ساتھ سياست اور قرآنی تعليمات كے درميان مستحكم رابطے كو قائم كرنے میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔ ياد رہے كہ ماہنامہ ايكوآف اسلام اسی صفحات پر مشتمل ہے جو پانچ براعظموں كے مختلف ممالك میں تقسيم ہوتا ہے۔
468734