زمبابوے كے روزنامہ میں روز قدس كے موضوع پر آرٹيكلز كی اشاعت

IQNA

زمبابوے كے روزنامہ میں روز قدس كے موضوع پر آرٹيكلز كی اشاعت

18:20 - September 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1829474
فن وثقافت گروپ: زمبابوے كے روزنامہ " ہرالد" میں ماہ مبارك رمضان اور روز قدس كے موضوع پر مختلف مقالہ جات شائع ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے روز قدس اور ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے یہ مقالے شائع ہوئے ہیں۔
روزنامہ " ہرالد" میں شائع ہونے والے ان مقالوں كے مندرجہ ذيل عناوين ہیں۔
''امام خمينی(رح) كی نظر میں قدس'' كے علاوہ اسلامی كالج حضرت زہراء(س) كے پرنسپل "عبداللہ ماكوينجا" كا تحرير كردہ مقالہ قدس كے عالمی دن كی اہميت كا جائزہ اور زمبابوے كے ايك مسلمان جوان كا تحرير كردہ ايك مقالہ اسلام میں روزہ كی تاريخی اہميت وغيرہ۔ؕ
468850

نظرات بینندگان
captcha