بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "PTI" كے حوالے سے كہا ہے كہ سرينگر كے علاقے رام باغ كے لوگ گزشتہ روز متوجہ ہوئے كہ ايك آگ جلانے كے میٹريل كو بنانے والے كارخانہ نے اپنی مصنوعات كو ايسے كاغذوں میں لپیٹا ہوا ہے جن پر قرآنی آيات تحرير تھیں۔
انہوں نے اس كارخانے كے نزديك مظاہرہ كيا اور دھرنے كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ اس كارخانے كے عہديداروں كے خلاف عدالتی كاروائی كی جائے۔
سرينگر شہر كی پوليس نے اس كارخانے كی مصنوعات كو شہر كی مختلف دكانوں سے جمع كرتے ہوئے يقين دھانی كرائی ہے كہ اس مسئلہ پر قانونی كاروائی كی جائے گی۔
468672