توہين رسالت ايكٹ میں نظر ثانی پر پاكستانی مسلمانوں كا مظاہرہ

IQNA

توہين رسالت ايكٹ میں نظر ثانی پر پاكستانی مسلمانوں كا مظاہرہ

12:35 - September 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1829932
بين الاقوامی گروپ: اسلام آباد كے جنوب مشرق شہرخوشاب كے مسلمانوں نے ۲۴ ستمبر بروز جمعرات كو پاكستان كی پارليمنٹ میں توہين رسالت ايكٹ پر بحث وگفتگو كے خلاف مظاہرہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے zeynebiye كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تحريك ختم نبوت كی دعوت پر ہونے والے اس مظاہرے میں شريك مظاہرين نے پارليمنٹ كےاراكين سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قانون پر بحث وگفتگو كرنے سے پرہيز كریں۔
تحريك ختم نبوت كے قائد"مولوی الياس چنيوٹی" نے مطاہرين سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ پارليمنٹ كے اراكين كو اجازت نہیں دينی چاہیے كہ اسلامی ملك میں پيغمبر اكرم(ص) كی اہانت پر مشتمل قانون كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ پاكستان كی پارليمنٹ میں اس قانون پر بحث و گفتگو غير ملكی دباؤ كا نتيجہ ہے اور اس كا مقصد گمراہ اور منحرف فرقوں كی حمايت كرنا ہے۔ ياد رہے كہ پاكستان كے صوبہ پنجاب میں مسلمانوں نے ايك صوبائی حكومتی نمائندے كی توہين آميز تقرير پر مظاہرے كیے ہیں۔
469379

نظرات بینندگان
captcha