بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق كابل شہر كے مركز علوم قرآن نے ناظرہ، تجويد، صوت ولحن، حفظ اورتفسير قرآن كريم كے نئے تعليمی كورسز كو منعقد كرنے كا اقدام كيا ہے۔
انتہائی مختصر وقت میں نئی روش كے ساتھ یہ تعليمی كورسز منعقد ہو رہے ہیں۔
افغانستان كے مركز علوم قرآن نے اس سے قبل ناظرہ، تجويد، حسن قرائت، صوت و لحن، تفسير و مفاہيم قرآن كريم، احكام، اخلاق اور اسلامی عقائد میں شركت كرنے كے لئے شائقين كے نام درج كیےہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ممتاز شاگردوں كو كامپيوٹر اور اينٹرنیٹ كی بھی تعليم دی جائے گی۔
469383