بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انگريزی، كانارائی (ہندوستان كی رياست كرناٹك كی سركاری زبان) اور تاملی زبان میں قرآن كريم كے ۵ ہزار كی تعداد میں نسخوں كو ہندوستان میں مقيم مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان تقسيم كيا گيا ہے۔
اس منصوبے كا مقصد غير مسلموں كو قرآن كريم كے مفاہيم سے آگاہ كرنا ہے۔
رياست كرناٹك كے اسلامی مركز كے سربراہ حميد محسن نے اس بارے میں كہا ہے كہ غير مسلموں كو اسلام سےآگاہی دلانا اور دين مبين اسلام كے بارے میں غلط فہميوں كو ختم كرنا اور اسلام كے بارے میں غلط پروپيگنڈوں كا مقابلہ كرنا اس منصوبے كے اہداف میں سے ہیں۔
469344