سویڈن میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كی شركت

IQNA

سویڈن میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران كی شركت

13:23 - September 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1829999
فن وثقافت گروپ: سویڈن كے شہر "گوتنبرك" میں كتابوں كی ۲۵ویں بين الاقوامی نمائش ۲۴ ستمبر كو منعقد ہوئی جس میں اس ملك میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر اور الہدی انٹرنيشنل پبليكيشنز نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق دنيا كے۳۰ ممالك كے۸۵۰ سے زائد اسٹال كی شركت سے لگائی جانے والی اس نمائش میں سویڈن میں مقيم ايرانيوں سميت مختلف ممالك سے ايرانی تہذيب وتمدن كے دلدادہ افراد نے ايرانی اسٹال كا وزٹ كيا ہے۔
اس سال اس نمائش كے ساتھ ساتھ ۴۴۲ كانفرنسیں بھی منعقد ہوئی ہیں جن میں مختلف سياسی و علمی موضوعات پر ۸۰۰ تقارير ہوئی ہیں۔
ہر سال دنيا كے مختلف ممالك سے بلائے گئے خصوصی مہمان اس نمائش میں شركت كرتے ہیں جن میں سے نوبل انعام يافتہ افراد، مختلف ممالك كے ثقافتی وزراء اور مختلف موضوعات پر دنيا كے بہترين رائٹرز كو دعوت دی جاتی ہے۔
469603
نظرات بینندگان
captcha