بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت اور ان ممالك كے ثقافتی امور كے ماہرين كی كثير تعداد شركت كریں گی اور عالم اسلام میں انجام پانے والے ثقافتی پروگراموں اور منصوبوں كا جائزہ ليا جائے گا۔
علاوہ ازیں اسلامی ممالك میں ثقافتی پروگراموں كے نفاذ، بحث و گفتگو كے فروغ ، اسلام اور مسلمانوں كےخلاف غلط تعبيروں اور تعصيات كو ختم كرنے كے میں آيسسكو كے كردار كا اس سيمينار میں جائزہ ليا جائےگا۔
469520