بين الاقوامی قورآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اليكٹرونك روزنامہ "الآن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی "الاصلاح الاجتماعی" نامی انجمن كی كوششوں سے یہ مقابلے ۲۵ سے ۲۶ ستمبر تك منعقد ہوئے جن میں ۱۲۰ افراد نے حصہ ليا ہے۔
ان مقابلوں كے سرپرست "ناصر محمد الرويح" نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد كويتی معاشرے میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كو اہميت دينے كے ساتھ ساتھ قرآن كريم كے معانی میں غوروخوض اور تدبر كرنے كا جوانوں كو شوق دلانا ہے۔ انہوں نے آخر میں كہا ہے كہ قرآن كريم دنيا وآخرت كی سعادت كا سبب ہے۔
470121