برونائی میں اسلامی معيشت كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

برونائی میں اسلامی معيشت كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:04 - September 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1831443
بين الاقوامی گروپ: برونائی كے دارالحكومت "بندرسری بگوان" كے "امپائر" ہوٹل میں ۲۷ ستمبر بروز اتوار كو اسلامی معشيت كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے Bru Direct سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برونائی كے اسلامی بينك كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اسلامی معيشت كے ميدان میں سرگرم عمل طلباء، اساتذہ، مقررين اور ملكی حكام كے ۳۰۰ سے زائد افراد نے شركت كی ہے۔
یہ سيمينار عالمی معاشی بحران میں اسلامی معيشت كے بارے میں معلومات كے اضافے اور اسلامی معيشت كے ميدان میں تعليمی اور تحقيقاتی منصوبوں كی حمايت كے موضوع پر منعقد ہوا ۔ سيمينار سے مقررين نے اپنے اپنے خطاب میں اسلامی معشيت كی ترقی، اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز میں اضافے اور اسلامی بينك كاری نظام كی پذيرائی جيسے موضوعات پر تقريریں كیں۔
470924

نظرات بینندگان
captcha