بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے Bru Direct سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برونائی كے اسلامی بينك كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اسلامی معيشت كے ميدان میں سرگرم عمل طلباء، اساتذہ، مقررين اور ملكی حكام كے ۳۰۰ سے زائد افراد نے شركت كی ہے۔
یہ سيمينار عالمی معاشی بحران میں اسلامی معيشت كے بارے میں معلومات كے اضافے اور اسلامی معيشت كے ميدان میں تعليمی اور تحقيقاتی منصوبوں كی حمايت كے موضوع پر منعقد ہوا ۔ سيمينار سے مقررين نے اپنے اپنے خطاب میں اسلامی معشيت كی ترقی، اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز میں اضافے اور اسلامی بينك كاری نظام كی پذيرائی جيسے موضوعات پر تقريریں كیں۔
470924