استنبول میں اسلامی لباس كی پہلی بين الاقوامی نمائش

IQNA

استنبول میں اسلامی لباس كی پہلی بين الاقوامی نمائش

13:45 - September 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1831915
فن وثقافت گروپ: تركی كے شہر استنبول میں يكم اكتوبر كو اسلامی لباس كی پہلی بين الاقوامی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مغربی لباس كی جگہ اسلامی لباس كو رواج دينے كے لئےلگائی جانے والی اس نمائش میں ۳۰ اسلامی اور عربی ممالك شركت كر رہےہیں۔
اس نمائش كو منعقد كرنے والے ايك عہديدار حسن ارسلان نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ استنبول میں اسلامی لباس كی نمائش مسلمان عورتوں اور بچيوں كے لباس كے نئے ڈئزائن اور اسلامی لباس كو پيش كرنے كے لئے مناسب معيار پيش كرے گی۔
انہوں نے كہا كہ مجھے اميد ہے ۳ ہزار غير ملكی اور ۱۲ ہزار تركی شہری اس نمائش كی وزٹ كریں گے۔
471515

نظرات بینندگان
captcha