لندن میں امام جعفرصادق(ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

لندن میں امام جعفرصادق(ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كے پروگرام كا انعقاد

13:43 - September 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1831935
بين الاقوامی گروپ: شيعوں كے چھٹے پيشوا امام جعفرصادق(ع) كی شہادت كی مناسبت سے ۱۱ اكتوبر كو لندن میں عزاداری كا پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IC-EL" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كے اسلامی مركز كی كوششوں یہ پروگرام منعقد ہو گا جس میں لندن میں مقيم اہل بيت(ع) كے چاہنے والے شركت كریں گے۔
حجۃ الاسلام "احمد حنيف" اس پروگرام میں امام جعفر صادق علیہ السلام كی سيرت طيبہ پر خطاب كریں گے۔
اس مركز میں "اسماء الحسنہ اور اس كی صفات كے ذريعے خدا كی معرفت اور قيامت كے موضوع پر نشستیں بھی منعقد ہوں گی جن میں حجۃ الاسلام شيخ احمد حنيف شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ یہ نشستیں ۵ ہفتوں تك جاری رہیں گی۔
471904

نظرات بینندگان
captcha