IQNA

12:57 - October 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1832159
قرآنی سرگرمياں گروپ: كرغستان كے دارالحكومت بيشكك كی "عبداللہ بن مسعود"، "معاذ بن جبال" اور "محمود كاشغاری" نامی مساجد سے مربوط دارالقرآن سنٹرز كے تعليمی كورس میں داخلہ دينے كے لئے تبليغ اسلام كو شرط قرار ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ جمہوریہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق ان قرآنی سنٹرز میں تعليم حاصل كرنے والے طلباء كے لئے لازمی ہے كہ وہ ہر مہينے تين دن اور كورس كے اختتام پر چاليس دن اسلام كی تبليغ كریں گے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ۱۵ سال پہلے بيشكك شہر میں فقط دو مسجدیں تھیں جن میں سے ايك مسجد محمود كاشغری اور دوسری اس شہر كی جامع مسجد تھی ليكن اب مسجد محمود كاشغری كو وسيع كر ديا گيا ہے كہ فی الحال اس میں بيك وقت ۲۰۰۰ نمازی نماز ادا كر سكتے ہیں۔
ياد رہے كہ شيخ مقصد، شيخ صدرالدين اور قاری مرزا علی ان مساجد میں اسلامی اور قرآنی علوم كی تدريس كر رہے ہیں۔
471868
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: