اسلامی ریڈيو اور ٹی وی يونين كی اسمبلی كا اجلاس

IQNA

اسلامی ریڈيو اور ٹی وی يونين كی اسمبلی كا اجلاس

12:57 - October 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1832160
فن گروپ: ریڈيو ٹی وی ادارے كی بين الاقوامی كانفرنس كے مركز میں ۳ اكتوبر كو اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كی اسمبلی كا تيسرا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں اسلامی فلموں اور اسلامی ریڈيو ٹی وی پروڈكشنز كی پہلی نمائش بھی لگائی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تہران میں اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كی اسمبلی كا تيسرا اجلاس ۳ سے ۵ اكتوبر كو منعقد ہو رہا ہے جس میں دنيا كے ۲۵ ممالك كے ۱۶۰ ریڈيو ٹی وی اور اسلامی میڈيا كےانسٹیٹيوٹز شركت كریں گے۔
ریڈيو ٹی وی كی بين الاقوامی كانفرنس كے مركز میں منعقد ہونے والے اس اجلاس كی تقريب میں ايرانی صدر خطاب كریں گے۔
اس اجلاس میں اسلامی فلموں كی پہلی نمائش كے ساتھ ساتھ اسلامی ریڈيو ٹی وی پروڈكشنز كے پہلے فيسٹيول كا بھی انعقاد كيا جائے گا۔ اس كے علاوہ "ذرائع ابلاغ میں دينی تبليغ كے طريقے" اور "عالم اسلام كو درپيش چيلنجز اور مواقع" كے موضوعات پر نشستیں بھی منعقد ہوں گی۔
472064

نظرات بینندگان
captcha