بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شيخ عيد بن محمد آل ثانی" قرآنی خيراتی انسٹیٹيوٹ كے شعبہ خواتين كی كوششوں سے یہ مقابلے ماہ مبارك رمضان میں دوحہ میں منعقد ہوئے تھے۔
قطر كی ۲۰۰ حفاظ قرآن كريم خواتين نے حفظ كل قرآن كريم، قرآن كريم كے آخری ۲۵ سپاروں كے حفظ، قرآن كريم كے پہلے ۲۵ سپاروں كے حفظ، آخری ۲۰ سپاروں كے حفظ، پہلے ۲۰ سپاروں كے حفظ، آخری ۱۵ سپاروں كے حفظ، پہلے ۱۵ سپاروں كے حفظ، آخری دس سپاروں كے حفظ اور پہلے دس سپاروں كے حفظ كے مقابلوں میں حصہ ليا تھا۔
قطر كے شيخ عيد بن محمد آل ثانی قرآنی خيراتی انسٹیٹيوٹ كے شعبہ خواتين كی انچارج "آمينہ معرفیہ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں جن میں قطرے كے مختلف علاقوں كی خواتين شركت كرتی ہیں۔ انہوں نے كہا كہ اس قسم كے مقابلوں كے انعقاد كا مقصد خواتين كو قرآن كريم كے مفاہيم اور اس كے معانی میں غوروخوض اور قرآنی احكام و اخلاق سے آگاہ كرنا ہے۔
471901